سکیورٹی ادارے کے سربراہ کی موجودگی میں وزیراعظم کی وزیر دفاع سے انتہائی اہم ملاقات ہوئی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے – اس ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے -اس اہم ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اور اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیرغور آئے جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹے میں اہم تعیناتی پر پیشرفت متوقع ہے۔
وزیر دفاع، وزیر اعظم اور سکیورٹی ادارے کے سربراہ کے بیچ اہم اور طویل ملاقات۔۔ ملاقات میں معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔۔!
فیر کی گل مُکی۔۔؟ ایہہ نہیں دس ریاں پارٹیاں۔۔!
— Ajmal Jami (@ajmaljami) November 22, 2022
تاہم ابھی تک حتمی طور سے کچھ نہیں کہا جستا کینکہ بظاہر آرمی چیف کی تویناتی پر آرمی چیف اور وزیراعظم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے – شہباز شریف عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف بنانا چاہتے ہیں جبکہ قمر جاوید باجوہ مبینہ طور پر اظہر عباس کو اس عہدے پر لانا چاہتے ہیں – کل یہ خبر گرم تھی کہسپہ سالار کی تعیناتی کا عمل منگل یا بدھ تک مکمل ہو جائے گا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہونے جارہے ہیں اور اس دوران وہ اپنی الوداعی ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ملاقات, ذرائع
ملاقات میں سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے، ذرائع
فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت، ذرائع
آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم تعیناتی پر پیش رفت متوقع #DunyaUpdates #DunyaNews #ArmyChief
— Dunya News (@DunyaNews) November 22, 2022
وزیراعظم شہبازشریف ایک نام کا اتنخاب کرنے کے بعد منظوری دیں گے، آرمی چیف کے ساتھ ہی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی تعیناتی بھی کی جائے گی ۔تاہم آج ایک بار پھر اس میں تاخیر ہوتی دکھائی دے رہی ہے جو ملک کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہوسکتی ہے –