ممتاز زہرہ بلوچ دفتر خارجہ کی ترجمان مقرر
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا عہدہ ممتاز زہرہ بلوچ کو دے دیا گیا ہے۔
image source: Dawn
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ ہوں گی جو جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ عاصم افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عاصم افتخار پہلے ہی فرانس روانہ ہو چکے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ اس سے قبل ایشیا پیسیفک کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تھیں، وہ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے پاس 25 سال کا سفارتی تجربہ ہے۔