اگلے سال جولائی میں ملک میں 5G شروع کیا جائے گا: وزیر آئی ٹی
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک میں 5G اگلے سال جولائی میں شروع کر دیا جائے گا۔
image source: Government Technology
جمعرات کو کراچی یونیورسٹی کے دورے کے دوران، انہوں نے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔