فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 4.15 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس وقت بینکوں کی جانب سے ڈالر 236 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہی 238 سے 240 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں اسحاق ڈار کو مخلوط حکومت کا اگلا وزیر خزانہ نامزد کیا گیا تھا۔
image source: BOL News
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت مخلوط حکومت کے پہلے چھ ماہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 56.72 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اپریل 2022 میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 178 روپے سے ستمبر 2022 میں 239.65 روپے تک گر گئی، گزشتہ 6 ماہ کے دوران روپے میں 56.72 روپے کی کمی واقع ہوئی۔