پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے سابق مشیر شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندوستانی کمپنی نے اس کے بینک اکاؤنٹ میں 140 ملین روپے منتقل کیے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ خاقان عباسی واضح کریں کہ انہوں نے اتنی بڑی رقم کس مقصد کے لیے وصول کی؟شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کے اور شاہد خاقان عباسی کے ایک ہی بینک میں اکاؤنٹس ہیں ۔ شہباز گل نے عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اعظم اپنے دور کے علاوہ وہ ایک سے زائد مدت کے لیے پیٹرولیم کے وزیر بھی رہے، اس دوران بھی انھوں نے ایک بھارتی کمپنی سے اپنے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کروائی تھی جس کا حساب لیا جائے گا ۔
پنجاب حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں پنجب حکومت تمام وہ اقدامات اٹحائے گی جس سے غریب کی مشکلات کم ہوسکیں انھوں نے بتایا کہ صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی بحالی بھی حکومت جلد ممکن بنائے گی۔