پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستانفین نے پیر کو اسلام آباد میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے ملاقات کی۔
وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے پناہ مواقع پر روشنی ڈالی اور قازقستان کے ساتھ وسیع البنیاد اور گہرے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
آغا حسن بلوچ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ قازقستان کے لیے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک شاندار اور بہترین مقام رکھتا ہے اور اس مقام سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تمام ممکنہ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔