حکومت پاکستان نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں ملک میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے موبائل فون سروس بند کردی جائے گی – اس سلسلے میں لاہور کے 20 جبکہ پنجاب بھر کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والےا داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی ۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔ موٹر وے اور جی ٹی روڈپر کو مختلف مقامات پر پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے اٹک اور جہلم پل بھی بند کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو بھی دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کردیا گیا ہے ۔