حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریل گاڑیاں کراچی سے پشاور تک لوگوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچائیں گی
عید الفطر سے قبل پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی دو خصوصی عید ٹرینوں میں سے پہلی جمعہ کو دوپہر 2.30 بجے سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
اکانومی کلاس ٹری جس کو 14 بوگیاں لگائی گئ ہیں یہ ٹرین اپنے سفر میں 1,078 مسافروں کو تقریباً 32 گھنٹے اور 30 منٹ میں اپنے آخری اسٹاپ، پشاور پہنچائے گی ۔ یہ راستے میں تقریباً 30 مقامات پر مسافروں کو اتارے اور چڑھائے گی ۔
کراچی کے بعد حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، خان پور، بہاولپور، ملتان، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، چک جھمرہ، چنیوٹ، چناب نگر، شاہین آباد، سرگودھا، ملکوال، منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی اور نوشہرہ سے ہوتے ہوئے مسافر اپنے گھروں کو جائیں گے ہفتہ کی رات گیارہ بجے اپنے آخری سٹاپ کے مسافر پشاور پہنچیں گے۔