پرویز الہی کی ساری تگ و دو ناکام ہوگئی گورنر کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا اور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے بالآخر ہفتہ کو پنجاب کے 21ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
انہیں لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے حلف دلایا کیونکہ نو منتخب وزیراعلیٰ نے اس معاملے پر ہائیکورٹ سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔
حمزہ نے جمعہ کو تیسری بار لاہور ہائی کورٹ کا رخ کیا کیونکہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی سے 197 ووٹوں کی واضح اکثریت کے ساتھ منتخب ہونے کے باوجود ان کی حلف برداری کی تقریب کئی بنیادوں پر ملتوی کر دی گئی۔
علاوہ ازیں حلف برداری کی تقریب سے چند گھنٹے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے عثمان بزدار کا استعفیٰ یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
حمزہ شہباز خود گاڑی چلا کر گورنر ہاؤس پہنچے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی منتخب وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔