مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد ذاتی نہیں عوامی مفاد میں پیش کی تھی۔
منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دس ملین نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ انہیں ابھی تک صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عبوری وزیر اعظم کی تقرری کے لیے باضابطہ طور پر کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خط ملنے کے بعد وہ اپنے وکلاء اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔