شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبہ بل اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا۔
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیمی بل پیش کردیا۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔
سپیکر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر بل کو پیر کو ایوان کے ایجنڈے کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔
شاہ محمود قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی منشور کا حصہ ہے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آئینی ترمیمی بل اسپیکر کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔