پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن حکومت کے اسمبلی ہال نہ جانے کے حکم اور ہدایات کے باوجود پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے،
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ کے باہر رہیں گے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد خدا کا شکر ادا کریں گے، کیونکہ اس کا خیال ہے کہ اپوزیشن وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے درکار 172 ارکان لانے میں ناکام رہے گیکیلن عامر لیاقت کو یقین ہے کہ حکومت کی یہ خام خیالی ہے اس دن ان کے خلاف کوئی بھی فیصلہ آسکتا ہے ۔
تاہم، ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا، “خان صاحب، جو لوگ ٹی وی شوز میں حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں (شہباز گل کے علاوہ) تابوت میں آخری کیل کا کام کریں گے۔ مگر عامر لیاقت نے یہ نہیں بتایا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے دن کہاں ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں میں سے اکثریت کو یقین ہے کہ دغابازی اور بے وفائی کرنے والوں میں سب سے پیش پیش عامر لیاقت ہی ہوں گے جنہیں عمران خان کے بلے نے اسمبلی پہنچایا ہے اگر وہ آزاد کھڑے ہوں تو شائید 2ہزار ووٹ بھی حاصل نہ کرسکیں