اللہ تعالیٰ اور نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کے پیارے اسداللہ ،کرم اللہ کہلانے والے بی بی جناب سیدہ فاطمہ زہرا کے شوہر حسن و حسین اور غازی عباس علمدار اور بی بی پاک زینب وکلثوم کے بابا علی المرتضیٰ کا جشن ولادت پورے عالم اسلام میں مزہبی جوش اور جزبے کے ساتھ منایا جارہا ہے پاکستان میں بھی اس سلسلے میں روحانی تقریبات برپا ہورہی ہیں سالگرہ کے کیک کاٹے جارہے ہیں اور مٹھائیاں تیار کی جارہی ہیں لوگ میٹھی اشیاء تیار کرکے اپنے دوست،پڑوسیوں اور عزیز و اقارب میں بانٹ رہے ہیں
گھر گھر لنگر اور نیازوں کا سلسلہ جاری ہے امام بارگاہوں میں جشن کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لنگر تقسیم کیا جارہا ہے حضرت علی وہ کائنات کی اکلوتی طلسماتی شخصیت ہیں جن کی ولادت خانہ کعبہ اور شہادت مسجد میں ہوئی- آپ کے فیصلوں اور عدل و انصاف کی دھوم آج بھی دنیا میں ہے آپ کو ولیوں کا پیر اور دستگیر بھی کہا جاتا ہے اور ولایت کاسلسلہ بھی آپ ہی کی ذات اقدس کے شروع ہوا
اللہ پاک کے یہ پیارے 13رجب کو دنیا میں تشریف لائے اور اسلام کی اشاعت میں سب سے اہم کردار ادا کیا اللہ اور اللہ کے نبی کے دشمنوں کو واصل جہنم کیا اور آپ علیہ السلام کی بہادری کی بدولت اسلام کو دنیا میں پروان چڑھنے کا موقع ملا