پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ بدھ کے روز برطانیہ میں ہسپتال کی بجائے فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تو پورے پاکستان میں شور مچنا شروع ہوگیا کہ فیکٹری میں کونسی پلیٹیلیٹس تیار کی جارہی ہیں جو بڑے میاں صاحب کو لگائی جائیں گی
قومی ٹی وی کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے مانچسٹر کے قریب اسحاق ڈار کے ہمراہ نیلسن میں واقع فیکٹری کا دورہ کیا۔ جہاں دونوں رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیکٹری لندن سے 425 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس سے چند روز قبل میاں صاحب کی صحت کے حوالے سے عدالت میں ایک رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کرنے کی سفارش کی ہے
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روکتے ہوئے انہیں انجیو گرافی ہونے تک لندن میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس ان کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سے شدید تناؤ کا شکار ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سپریمو کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دباؤ ڈالے بغیر سرگرمیاں جاری رکھیں۔نومبر 2019 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم صحت سے متعلق خدشات کے باعث ملک چھوڑ گئے تھے۔
پاکستان کے 3 بار کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو دل کے مسائل ، ذیابیطس اور گردے کے مسائل کا شکار ہے۔