اگر بےشرمی ،بے حیائی، کمینگی اور بے غیرتی کسی خاندان سے نمسوب کرنی ہو تو سیالکوٹ کا یہ خاندان سب سے اوپر نظر آئے گا جس نے قانون اور اسلامی احکامات کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیں -ایک ضعیف العمر عورت کے ساتھ جو گھٹیا سلوک کیا گیا ایسے خاندان کو جتنی بھی سزا دی جائے کم ہوگی
سیالکوٹ میں اتوار کو جائیداد کے تنازع پر 70 سال سے زائد عمر کی معمر خاتون کو 15 سے زائد افراد نے بے دردی سے مارا پیٹا ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا گلیوں میں گھسیٹا ڈنڈے اور پتھر مارے اور اس کی بے حرمتی کی ویڈیو میڈیا پر بھی ڈال دی ۔
اس حملے کی ایک ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، میں دکھایا گیا ہے کہ خواتین اور مرد متاثرہ کو اس کے بالوں سے گھسیٹتے، تھپڑ مارتے، گھونستے اور لاتیں مارتے ہیں۔ انہوں نے اسے لاٹھیوں اور پتھروں سے بھی مارا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیالکوٹ پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مجموعی طور پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پیر کو مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی آر میں بزرگ خاتون نے بتایا کہ جھگڑا زمین کے تنازع کی وجہ سے شروع ہوا۔ “میں 13 سال سے زیادہ عرصے سے اس جائیداد کی مالک ہوں اور یہ لوگ مجھے اسے بیچنے پر مجبور کر رہے تھے۔ جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے میرے گھر کا دروازہ توڑا، مجھے گھسیٹ کر باہر لے گئے، اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے اور خاتون کو ہر ممکن انصاف کا وعدہ کیا۔