خیبرپختونخوا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار”سلیم مسیح” نے اپنی وہیل چیئر پر بھرپور الیکشن مہم چلائی، اور جب انہوں نے اپنی بیماری، معذوری اور شدید سردی کی بھی پرواہ نہیں کی تو حسب توقع اپنے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کی
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معذوری تب تک کچھ نہیں، جب تک انسان خود ہار نہ تسلیم کرے، سلیم مسیح نے وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے وہ کر دکھایا جو اس کے مقابلے میں تندرست لوگ نہیں کر سکے، ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں جیتی جاگتی مشعل راہ ہیں عوام نے بہت اچھا فیصلہ کیا امید ہے کہ سلیم مسیح ان لوگوں کی فلاح وبہبود میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرے گا
واضح رہے کہ سلیم مسیح یوسی 30 چراغ آباد سے اقلیتی نشست پر جیتے ہیں، انہوں نے اے این پی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی، جب کہ ان کے مقابلے میں پی پی پی کے امیدوار تھے۔