اسلام آباد: سینیٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کے لیے جگہ بنانے کی کوشش میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ایوب آفریدی نے منگل کو ایوان بالا میں استعفیٰ دے دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے استعفیٰ منظور کرلیا۔
آفریدی تقریباً چھ سال تک پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں منتخب نمائندے رہے ہیں۔
آفریدی نے کہا کہ یہ سیٹ انہیں وزیراعظم عمران خان نے سونپی تھی اور انہیں اسے واپس کرنے میں کوئی عار نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس تک نشست رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
دریں اثنا، پیش رفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی تعینات کیا جائے گا۔