پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے فصلی بٹیروں کے اڑنے کا وقت ہوگیا ہے
اس کی ابتدا پرویز خٹک کو ملنے والی ملکی سطح کی پہچان والی فیملی سے ہوتی دکھائی دے رہی ہے
پرویز خٹک کو تحریک انصاف میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا اور اب 2018 کے بعد انہیں وزیر دفاع جیسے اہم عہدے پر بٹھایا گیا ہے مگر ان کے بھائی نے پچھلے 2 الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور اب ان کے بھائی اگلا الیکشن شائید پی پی پی کے ٹکٹ پر ہی لڑیں گے
عمراں خان کا اصل امتحان بھی اگلے سال شروع ہونے والا ہے دیکھتے ہیں کہ کون کون سے پرندے ان کی جماعت سے اڑ کر دوسری جماعتوں میں جاتے ہیں اور وہ کن کن نئے پرندوں کو گھیرنے میں وہ کامیاب ہوتے ہیں
مگر بظاہر تو حالات یہی بتا رہے ہیں کہ جانے والون کی تعداد نئے آنے والوں کی نسبت کئی گنا ہوگی