پاکستانی ٹیم کے کپتان اور دنیا کے بہترین بیٹسمین بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا انہوں نے ٹی ٹونٹی نیشنل چیمپین شپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے صرف 63 گیندوں پر سنچری سکور کرڈالی یہ ان کے ٹی ٹونٹی کیر یر کی چھٹی سنچری تھی
اس طرح وہ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑے بھی بن گئے ہیں بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ مین 9ویں نمبر پر آگئے ہیں اس فہرست میں یونیورسل باس کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان
بابر نےاپنی شاندار اننگ میں تین چھکے لگائے اور 11 چوکے لگائے انہوں نے 63 گیندیں کھیل کرناقابل شکست 105 رنز بنائے جس سے ان کی ٹیم 20 اوورز میں 200/2 تک پہنچ گئی۔ یہ بابر کی چھٹی ٹی 20 سنچری تھی جو فارمیٹ میں کسی پاکستانی بلے باز کی سب سے زیادہ ہے۔
ان کے بعد احمد شہزاد اور کامران اکمل ہیں ، دونوں کے نام 5 ،5 سنچریاں ہیں۔ خرم منظور نے 4 جبکہ شرجیل خان اور مختار احمد نے 3 سنچریاں اسکور کی ہیں ۔
۔
بابر اب کرس گیل کا تیز ترین 7000 رنز کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ انہیں 192 گیندوں میں 7000 رنز تک پہنچنے کے لیے گیل کا قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کے لیے 6 اننگز میں 16 رنز درکار ہیں۔ بابر کےاس وقت 185 اننگز میں 6ہزار 984 رنز ہیں اس لیے توقع ہے کہ وہ اگلے میچ میں اس سنگ میل تک پہنچ جائیں گے ۔
سال 2021 میں ، بابر نے 1292 ٹی 20 رنز بنائے ہیں ، اور اس سال سب سے زیادہ ٹی 20 رنز کی فہرست میں پاکستان کے محمد رضوان کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ۔