گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں راپیر کامل کاملاں را راہنما
۔
داتا کی نگری کہلانے والے شہر میں علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے عرس کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز ہوگیا ملک کے طول و عرض سے داتا صاحب سے عقیدت رکھنے والے مرد وزن لاہور پہنچنا شروع ہوگئےہیں
داتا صاحب کے مزار کے قریب دکانیں برقی قمقموں سے سجادی گئی ہیں اور اور سبیلیں لگانے اور لنگر کا اہتمام بھی زور وشور سے شروع ہوگیا ہے جگہ جگہ ساؤنڈ سسٹم لگاکر قوالیاں اور نعتیں عقیدت مندوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں اور پورا لاہور رنگ اور نور میں ڈوب گیا ہے اس موقع پر 2 لاکھ لیٹر دودھ سے زائیرین کی توضع کا اہتمام بھی مکمل کرلیا گیا ہے لاہور شہر کو کسی بھی حادثے کے محفوظ رکھنے کے لیے مانیٹرنگ روم بھی قائم کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں امن عامہ کے لیے
۔27 اور 28ستمبر کو موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی ۔پولیس کے ڈھائی ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے، 3ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز اور 654 وارڈنز تعینات ہو ں گے۔پارکنگ کیلئے 4 سٹینڈ مختص کیے گئے ہیں زائرین کو صرف واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد ہی مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی
اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شرکت کریں گے اس کے علاوہ کمشنر لاہور بھی ان کے ہمراہ ہوں گے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر داتا صاحب کے گرد ونواح کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بلدیہ کے 300 سے زائید عملے کو صفائی پر معمور کردیا گیا ہے یہ تقریبات 3 دن جاری رہیں گی