ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشن مشق 2021 دیکھیں۔
امن مشن مشق 2021شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہوئیں۔
جنرل ندیم رضا نے ایس سی او ممالک کے چیفس آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس میں عالمی ،علاقائی اورسیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے ایس سی او کے رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کے اجلاسوں میں بھی شرکت کی جہاں فورم نے افغانستان کی صورتحال پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی جیو پولیٹیکل ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
دنیا کے مختلف علاقوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے آگے امن ، ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام اور ترقی کےلیے کام کرتے رہیں گے۔
پاکستان امن کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
عالمی امن کے لیے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں کلیدی قربانیاں دیں۔
افغانستان میں دیرپا امن و استحکام مشترکہ ذمہ داری ہے۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال شراکت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
جنرل ندیم رضا نے کہا کہ افغانستان میں امن ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور مکمل خطہ اس کا سب سے بڑا فائدہ مند ہوگا۔
پرامن افغانستان پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
پاکستان روس اور چین کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کو اہمیت دیتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی روسی فیڈریشن کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلیری گراسیمو سے ملاقات ہوئی ، جنرل ندیم رضا پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جوائنٹ ا سٹاف جنرل لی ژاوچینگ سے بھی ملے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا۔