مولانا فضل الرحمان کو 50 ہزار ووٹوں سے شکست دیکر اسمبلی سے باہر کرکے ملکی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے سیاست دان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو عوام سے پیار کرتے ہیں علی امین نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنے سب سے قریبی دوست اور ساتھی جہانگیر ترین جن کا پنجاب حکومت بنانے میں کلیدی کردار تھا صرف عوام کے لیے ان کا ساتھ چھوڑ دیا اور اپنی کرسی داؤ پر لگادی علی امین کا کہنا تھا کہ جب ان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھاملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا
ان کی فصلوں کا معاوضہ نہیں مل رہا تھا، زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیاں بنائی جا رہی تھیں اور شوگر مافیا کا راج تھا لیکن وزیراعظم نے عوام کیلئے اصولوں کی سیاست کی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو پہلی مرتبہ ان کی فصل کا وہ معاوضہ ملا جو پہلے کبھی نہیں ملا، قرضوںکی قسطیں ادا کی گئیں، ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے، معیشت اب مستحکم ہے کرونا وبا کے دوران وزیراعظم خان نے جو حکمت عملی اپنائی، پوری دنیا ان کے اس احسن قدم کی معترف ہے۔
انہوں نے کہاکہ خودداری اور خودمختاری کے بغیر کوئی قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی، ماضی میں حکمرانوں نے پیسے کیلئے عوام پر دوسروں کی جنگیں مسلط کیں لیکن اس کے باوجود ڈومو رکے مطالبے ہو رہے تھے لیکن کپتان نے اس حوالہ سے واضح پالیسی اپنائی انہوں نے کہاکہ اگر رشوت دینے سے انکار کر دیا جائے تو رشوت ستانی خودبخود ختم ہو جائے انہوں نے کہاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے، موجودہ حکومت کا انتہائی اہم پروگرام ہے، انھوں نے کہا کہ عوام کے بھوک کی وجہ وہی لوگ ہیں جو باریاں بدل بدل کر اور روپ بدل کر آتے رہے اور ملک غریب سے غریب تر ہوگیا
اس کے برعکس مسلم لیگی کسی طور بھی علی امین سے متفق نہیں وہ عمران خان کو بھی چور اور ڈاکو کہتے ہیں ان کی نظر میں خان نے سارا پیسہ اپنی بہنوں کے نام پر کھایا ہے اور وہ شوکت خانم ہسپتال میں بھی خورد برد کا الزام عمران پر ڈالتے ہیں اور فارن فنڈنگ میں بدعنوانی کی تلاشی لینے پر عدلیہ سے بار بار تقاضا کرتے رہتے ہیں