پاکستان کے دلیر اور غیور فوجی جوانوں کی شہادتوں کے بعث ارض وطن کا ایک ایک کونہ محفوظ ہے یہ شہدا ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کررہے ہیں پاکستانی قوم ان شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جن کی بدولت ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں
پاکستان میں 2001 کے بعد سے وطن دشمن طاقتیں پورا زور لگارہی ہیں کہ کسی طرح اسلام کے نام پر بننے والے اس وطن کے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں مگر ہر بار ان سزشوں کو پاک فوج کے جوان اپنے لہو سے ناکام بناتے رہے ہیں وہ پاکستان کے کونے کونے میں چھپے ان بزدلوں کو ان کے بلوں سے نکالتے ہیں تو وہ ان پر حملے کرتے ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ڈرف انہی مجاہدوں سے تو ہے ورنہ پیتی ایؐ جیسی وطن دشمن جماتیں تو کب سے ان بےشرموں کا ساتھ دینے کے کیے تیار بیٹھی ہیں
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 فوجیوں نے شہادت قبول کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز ضلع کے علاقے دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین لیویز اہلکار شہید اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔