وزير اطلاعات سندھ سعيد غنی کا بیان آیا ہے کہ تحریک انصاف نے شہر میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں ہیں۔ جبکہ اپنے خاص علاقے کلفٹن میں پی ٹی آئی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ کراچی کے 6کنٹونمنٹ بورڈ ميں سب سے اہم بڑا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ہے جس میں کل 10نشستیں ہیں جو کہ پی ٹی آئی کا مضبوط حلقہ ہے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ميں پی ٹی آئی کا ہولڈ تسلیم کیا جاتا ہے جو کہ حلقہ اين اے247 ميں آتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں پیپلزپارٹی نے 9ہزار331ووٹ حاصل کر لیے ہیں جبکہ جماعت اسلامی دوسرےنمبر اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پيپلزپارٹی نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 میں سے 4وارڈز ميں کاميابی حاصل کر لی جبکہ جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور آزاد اميدواروں نے 2،2 نشستيں جيت لیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے6کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات ہوئے ہیں جس ميں پيپلزپارٹی کے 39اميدوار تھے۔ پيپلزپارٹی نے کل 22ہزار135 سے زائد ووٹ حاصل کيے جبکہ پی ٹی آئی کے 42اميدوار تھے اور انہوں نے کل 19ہزار483 ووٹ حاصل کيے۔ پی ٹی آئی کے اميدوار زيادہ تھے لیکن انکے ووٹ پيپلزپارٹی سے کم ہيں۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 16ہزار 422ووٹ حاصل کيے اور ايم کيوايم نے 10ہزار 790ووٹ حاصل کيے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اليکشن جيتنے والے پيپلزپارٹی کے اميدوار مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ عوام کا شکريہ جنہوں نے پيپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کيا۔
واضح رہے کہ 12ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تحریک انصاف نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلز پارٹی کو 11نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔