پاکستان بھر میں کل اتوار کے روز ملک بھر کےکننٹونمنٹ علاقوں میں انتخابات ہوئے- جس میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا – مجموعی طور پر پی ٹی آئی سب سے آگے رہی تو پنجاب اور بالخصوص لاہور میں مسلم لیگ نون سب سے آگے نظر آئی- کراچی، حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا زور رہا پیپلز پارٹی کو بھی سندھ سے کچھ سیٹیں ملیں مگر پنجاب سے وہ ایک بھی سیٹ نہ جیت سکے ابتدائی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 63 نشستیں حاصل کیں ، اس کے بعد مسلم لیگ ن نے 59 نشستیں حاصل کیں۔
آزاد امیدواروں نے 52 نشستیں حاصل کیں۔اپوزیشن جماعتوں میں پیپلز پارٹی نے 17 ، جماعت اسلامی نے 7اور عوامی نیشنل پارٹی نے 2 نشستیں جیتیں۔اتحادی جماعتوں میں سے ایم کیو ایم نے 10 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے 2پر کامیابی حاصل کی۔پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 18 نشستیں جیتیں اس کے بعد پنجاب میں 28 ، سندھ میں 14 اور بلوچستان میں تین۔
مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 51 نشستیں جیتیں ، ، کے پی میں صرف پانچ ، سندھ میں تین اور بلوچستان میں انہین کوئی سیٹ نہیں۔
پی پی پی حیرت انگیز طور پر سندھ میں پی ٹی آئی کو شکست دینے میں ناکام رہی ، ۔پی پی پی نے باقی تین نشستیں کے پی میں جیتیں ، ۔
آزاد امیدواروں نے پنجاب میں 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کے پی میں نو ، سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار نشستیں حاصل کیں۔
ایم کیو ایم نے سندھ میں اپنی تمام 10 نشستیں جیتیں جبکہ جماعت اسلامی نے سندھ میں پانچ اور پنجاب میں دو نشستیں جیتیں۔
اے این پی نے کے پی میں دو جبکہ بی اے پی نے بلوچستان میں دو سیٹیں جیتیں۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں – 18 – اس کے بعد پنجاب میں 28 ، سندھ میں 14 اور بلوچستان میں تین۔
نشستیں اپنے نام کیں اس الیکشن کے رزلٹ بتا رہے ہیں کہ 2023 کے الیکشن میں بھی سیٹوں کی تعداد قریبا ایسے ہی رہے گی اور ہو سکتا ہے کہ اگلی با ر مخلوط خکومت کا قیام عمل میں آئے