کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا جس کا میڈیا میں بہت شور مچاہوا تھا اور ٹویٹر ٹرینڈ میں بھی دعا کی سلامتی اور بخیریت واپسی کی دعائیں کی جارہی تھیں آج اس کیس میں پولیس کو ایک اہم کامیابی ملنے کی خبریں آرہی ہیں پولیس کا دعویٰ ہے کہ دعا زہرا نے لاہور آکر کسی شخص سے شادی کرلی ہے -کراچی پولیس نے لڑکی کے موبائل فون کی مدد سے دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا ، دعا زہرہ کو لاہور میں ٹریس کیا گیا۔نجی ٹی وی نے بھی بتایا ہے کہ دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائے گی جسے میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ قریب 10 روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولڈن ٹاؤن میں گھر کے باہر سے دعا زہرہ غائب ہوگئی تھی ، تاہم پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے ۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ اور بچی کے اہلخانہ کے بیانات میں تضادات سامنے آئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق لاپتہ بچی کے والد نے بتایا کہ دعا ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جبکہ سکول انتظامیہ کے مطابق بچی تیسری جماعت تک سکول آتی تھی، تیسری جماعت تک بچی کے اسکول آنے کی تصدیق کلاس فیلوز نے بھی کی۔