ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بدھ کے روز ایک اداکارہ اور چھ دیگر افراد کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی اور تھیٹر کے چینج روم کی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے میں سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے مرکزی ملزم اداکارہ خوشبو اور چھ دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق محمود کی شکایت پر درج کیا تھا۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ اداکارہ اور دیگر مشتبہ افراد نےاس کے تھیٹر کے چینج روم میں ایک خفیہ کیمرہ لگا یا اور دیگر اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا اور تھیٹر کی ساکھ کو خراب کیا۔