حکومت اور اس کے اتحادیوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا ہے -اس سے قبل جن تین ناموں پر بات کی ۔جارہی تھی ان پر کرپشن کے الزامات تھے
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سابق جج کا نام زیر بحث آیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کا خیال ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بھی حکومتی انتخاب کی حمایت کریں گے کیونکہ مقبول باقر کا عدالتی کیریئر بے داغ ہے۔
حکومتی ارکان پر امید ہیں کہ اگر ان کی حکومت قائم رہی اور عبوری حکومت کا قیام عمل میں نہ آیا تو جسٹس (ر) مقبول باقر نیب کے نئے سربراہ ہوں گے۔