نواز شریف کے دست راست کہلائے جانے والے اور عمران خان کی 2013 میں شکست کے ذمہ دار صحافی نجم سیٹھی نے ایک بڑی خبر عوام کے ساتھ شیئر کی ہے اس کے مطابق حکومت نے بہت سے صحافیوں کو پابند سلاسل کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے ان میں وہ چند صحافی بھی شامل ہیں جو2018 تک عمران خان کو میڈیا پر آن ایئر سپورٹ کرتے رہے ہیں تاہم یہ نجم سیٹھی کی ذاتیی رائے ہے جو درست بھی ہوسکتی ہے اور غلط بھی – نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے لسٹیں بنا لی ہیں اور جو بھی صحافی حکومت کے خلا ف تنقید میں سرگرم ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا اور سبق سکھایا جائے گا ۔
نجم سیٹھی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نجم سیٹھی، حامد میران کے بھائی عامر میر ، سلیم صافی، مرتضیٰ سولنگی، ، عمران شفقت، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، کامران شاہد، اسدطور، ابصارعالم اور ندیم ملک کی گرفتاری کے لیے ثبوت اکٹھے کریں۔
اسی معاملے پر سینئر صحافی اسد علی طور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کو ’’ پیکا ‘‘ قانون کے تحت اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ سیاسی مخالفین ، ورکرز اور تنقیدی زاویہ رکھنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے بنائیں اور حکومت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کیا جا سکے