عمران خان کے حکم پر بنکوں کی جانب سے سئنئر سیٹیزنز کے لیے پنشن پر منافع بڑھانے کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت بہتر ہونے کے سبب بزرگ پنشنرز کی جمع رقوم پر منافع بڑھا یا جار ہا ہے – اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد ملک میں پنشن اور دیگر بچت اسکیموں پر پالیسی ریٹ بڑھا دیے گئے ہیں۔
عہدیداروں نے کہا کہ قومی بچت کی اسکیموں، پنشن اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس (بی ایس سی) پر سود کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور پنشن اور سرٹیفیکیٹس میں 1.92 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔پنشنرز اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس بی ایس سی اب 12.96 فیصد کی پالیسی ریٹ حاصل کریں گے۔ سیونگ اکاؤنٹس پر پالیسی ریٹ میں اضافے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نرخوں میں اضافے کا اطلاق 12 دسمبر سے ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ حال ہی میں پالیسی ریٹ میں 8.75 فیصد تک اضافے کے بعد بینک صارفین یکم دسمبر سے اپنے سیونگ اکاؤنٹ پر کم از کم 7.25 فیصد شرح سود وصول کریں گے۔