ریسکیو 1122 کے ترجمان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ پشاور میں آندھی اور مٹی کا طوفان آیا جس کے نتیجے میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، چھتیں اور مٹی کی دیواریں گر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چھتیں گرنے کے واقعات میں خواتین، بچے اور مرد زخمی ہوئے جنہیں شدید زخمی حالت میں بچا کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
گردو غبار کا طوفان اتنا زور دار تھا کہ شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے ٹریفک مکمل طور پر متاثر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے دیواروں اور چھتوں کے گرنے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لیکن اتنے طوفان کے باوجود انسانی جانوں پر اللہ تعالیٰ کا کرم شامل حال رہا جس کی وجہ سے بستی کے لوگ محفوظ رہے – انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمی بھی الحمداللہ اب خطرے سے باہر ہیں اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔