مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں جمعہ کے روز اسلام اور پاکستان دشمنوں نے اللہ کی یاد میں سربسجود نمازیوں پر حملہ کیا تھا جس میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔جس کے بعد پاکستان کی پیشہ ور اور دلیر فوج نے ان کا تعاقب کرنا شروع کیا اور ان کو تلاش کرلیا –
اسی سلسلے میں سیکیوریٹی فورسز نےکاروائی کرتے ہوئے پشاور کے علاقے پشتخرہ میں کوچہ رسالدار دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت واصل جہنم کردیا -پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا