یہ مفاہمت کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ اور کینیڈین رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کے درمیان کینیڈا کے دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔
سلمیٰ زاہد سے ملاقات کے دوران جو کینیڈا پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی چیئرپرسن بھی ہیں، ہائی کمشنر نے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے، تجارت بڑھانے، ویزوں کے مسائل اور دونوں فریقوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سلمیٰ زاہد نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔