اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے، پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو ” شو آف ” بند کرنے کے لیے کہیں کیونکہ کراچی میں جشن کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکے کی موت ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
سابق اسٹار پیسر نے اپنے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ ” ہیپی نیو ایئر ” کایہ مطلب ہے کہ “آدھی رات کو گولیاں برساؤ —— ٹھا ٹھا کرو —— آپ ریمبو نہیں ہیں، نئے سال کو خوش آمدید ہی کہنا ہے تو چھوٹے پٹاخے اور پھلجھڑیان جلاؤ یا آتش بازی کرو یا جیسا کہ میں نے بیٹی کے ساتھ چھوٹے انار اور چھوٹی پھولجری۔ کے ذریعے کیا تھا
کرکٹ لیجنڈ نے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ ہوا میں چلائی جانے والی گولیاں آخر کار برق رفتار سے نیچے آتی ہیں اور آوارہ گولی کسی کو بھی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سڑک پر چلنے والا آدمی یا خاندان کا کوئی فرد ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ترقی کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی 1970 کی دہائی کے رجحانات پر عمل پیرا ہیں اور امید ظاہر کی کہ نوجوان ان کے پیغام کو سمجھیں گے۔
وسیم نے ناظرین کو اچھی صحت اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اختتام کیا۔