اپریل میں اچانک درجہ حرارت بڑھ جانے کی وجہ سے گرمی میں نے حد اضافہ ہوگیا ہے تاہم اب لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر آرہی ہے کہ عید پر مطکع ابر آلود رہے گا اور ملک بھر میں بارشیں ہوں گی
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے عید کی تعطیلات کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا ایک سلسلہ ملک بھر میں شروع ہورہا ہے جو یکم مئی سے 5 مئی تک برقرار رہے گا۔”
چاغی، نوشکی، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب، زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، اور رحیم یار خان یکم سے 3 مئی تک رم جھم عید کا لطف دوبالا کرے گی ۔
یکم اور 2 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور بدین میں گردو غبار کا طوفان آنے کا امکان ہے۔
جبکہ 2 سے 4 مئی تک مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یکم اور 2 مئی کے دوران بلوچستان اور سندھ میں اور 2 اور 3 مئی کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں سخت آندھی کی اطلاعات ہیں جس کے باعث کے باعث عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس نے بارش کے دوران دن میں درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سیلسیس گرنے کی بھی پیش گوئی کی ہے اور 2 اور 5 مئی کے دوران گلگت بلتستان کے ممکنہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی بھی پیش گوئی کی ہے۔