لاہور میں پتنگ بازی کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج اس قاتل ڈور نے ایک اور معصوم بے گناہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا پیر کو لاہور کے مصری شاہ محلے میں آوارہ پتنگ کی ڈور گلا کاٹنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
مبین اپنے کزن کے ساتھ مصری شاہ کے پاس برگر لینے آیا، لیکن وہ پتنگ کی ڈور اس کے گکے پر پھر گئی جس کے سبب اس کا سانس کی ڈوری ٹوٹ گئی ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی کہ پتنگ کس گھر سے اڑائی جارہی تھی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور انسپکٹر جنرل پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی