شیخ رشید جو اسٹیبلشمنٹ کے قریبی بندے سمجھے جاتے ہیں اس بار حیران کن طور پر عمران خان کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں فوج کے قریب رہنے والی ق لیگ کی پی ٹی آئی کے ساتھ شمولیت بھی حیران کرنے کو کافی ہے مگر سب سے زیادہ حیران کن چیز جس نے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کے پلان برباد کرکے رکھ دیے وہ عوام کا 24 گھنٹوں میں عمران خان کی طرف جھکاؤ ہے جس نے عمران خان کو فولاد سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے اور یہ قوم بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح خان کی پشت پر کھڑی ہوگئی ہے اوروہ صرف ایک مطالبہ کررہی ہے کہ فوری الیکشن کرواؤ
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خونریزی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔
شیخ رشید نےایک انٹرویو میں کہا کہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اور گمبھیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، حالات خراب ہوگئے تو عمران خان کی بس کی بات نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پھنس گئی ہے، 2 ووٹ کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا، کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم ، باپ، جی ڈی اے، سالک، چیمہ گروپ میں سے کوئی بھی علیحدہ ہوجائے تو یہ حکومت ختم ہوجائے گی، یہ غلام حکومت ہے جو لیٹی ہوئی ہے، جیسے کہا جائے گا ویسے کرے گی