صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی نے مسلم لیگ نون کے رہنما بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی۔
صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس سے قبل 2 مرتبہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب تعینات کرنےسے انکار کیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا تھا تاہم اب صدر پاکستان نے بلیغ الرحمان کو گورنر کے عہدے پر فائز ہونے کی منظوری دے دی ۔
رہنما بلیغ الرحمن بہاول پور سے تعلق رہتے ہیں اور وہ اس سے قبل نواز شریف کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔