غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی جوڑے نے شادی کے لیے ایک عجیب وغریب شو کا انتخاب کیا جس دوران جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس کو ہی آگ لگا لی ان کی اس عجیب وغریب حرکت سے وہ دنیا اور میڈیا کی نظروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے اور ان کی اس ویڈیوکو دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور اس طرح اس جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔
ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہےکہ جب کہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ ہوئی ہے۔جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک کئی لاکھ افراددیکھ چکے ہیں اس ویڈیوپر لوگوں نے ملے جلے جزبات کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے ان کی اس حرکت کوپسند کیا تو کچھ لوگوں نے اس پر سخت تنقید کی