دفتر خارجہ نے سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کی تصدیق کردی۔
ٹویٹر پر پریمیئر کی ٹیگ لائن “گھبرانا نہیں ہے” پر مبنی ایک 56 سیکنڈ کی میوزک ویڈیو شیئر کی گئی۔
دوسری ٹویٹ میں عمران خان کی ناقص پالیسیوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صارف نے ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کی اور لکھا: “مجھے افسوس ہے میرے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچا۔ پی ٹی آئی حکومت تمام غلط پالیسیوں کی بناء پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے۔
یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مبینہ طور پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تنقید کرنے والی 56 سیکنڈ کی میوزک ویڈیو سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے آن لائن وائرل ہوئی۔ لیکن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ہیک ہوئے ہیں۔ طنزیہ پوسٹ کو اب ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کی صبح شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ایک گانا دکھایا گیا ہے جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ حکومت کہاں غلط ہوئی ہے، وزیر اعظم کی ٹیگ لائن ‘گھبرانا نہیں ہے اس گانے کا میں تھیم ہے ‘۔
مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آپ خان صاحب کب تک یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین خاموش رہیں گے اور آپ کے لیے پچھلے تین مہینوں کی تنخواہ کے بغیر کام کرتے رہیں گے گیت مین یہ بھی بتایا گیا کہفیس کی عدم ادئگی کی وجہ سے ہمارے بچوں کو زبردستی اسکول سے نکال دیا گیا – کیا یہ نیا پاکستان ہے؟