حوصلے اور دیدہ دلیری کی انتہا کرتے ہوئے لندن میں 2 ڈاکوؤں نے عالمی شہرت یافتہ باکسر کو لوٹ لیا اور ان کی کلائی پر بندھی ہیروں سے لیس گھڑی اترواکر رفو چکر ہوگئے -عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لیٹن لندن میں گن پوائنٹ پر اسوقت لٹ گئے جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کہیں جارہے تھے ۔
باکسر عامر خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 2 افراد تھے ، انہوں نے میرے چہرے پر گن رکھی اور مجھ سے میری گھڑی کا مطالبہ کیا اپنی اور اہلیہ کی حفاظت کیلئے میں نے گھڑی ان کے حوالے کر دی جس کے بعد ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔
عامر خان نے کہ ہم دونوں میاں بیوی خیریت سے ہیں ، پولیس کو اطلاع کر دی ہے ، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔عامر خان کی گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنی ہوئی تھی اور اس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے ، گھڑی کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے دو کروڑ روپےکے لگ بھگ بنتی ہے