ایئر بلیو کی ایک پرواز ہفتہ کو اس وقت بڑی تباہی سے بچ گئی جب پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران تیز ہواؤں کی زد میں آ گئی تاہم کپتان مے کمال مہارت سے اور اپنی ذہانت سے جہاز اور مسافروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ایئر بلیو کی پرواز کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ تیز ہواؤں کے باعث طیارے کا توازن بگڑ گیا۔
پائلٹ نے لینڈنگ جاری رکھنے کے بجائے طوفان سے بچنے کے لیے طیارے کو زیادہ اونچائی پر لے جا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا -فلائٹ کے کپتان نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے بھی رابطہ کیا اور بعد میں وہ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ طیارے کو پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا واقعے کے نتیجے میں مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔کپتان نے ہنگامی صورت حال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طیارے کو اسی طرح بلندی تک پہنچایا جس طرح لینڈنگ کے دوران طیارہ غیر متوازن ہو رہا تھا۔