ارطغرل پر” آرتک بے” کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ترک اداکار ایبرک پیکن انتقال کر گئے۔
ایبرک کی عمر 51 سال تھی۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔
ایبرک کا سپاہی آرتوک بے کا کردار، مرکزی کردار ارطغرل بے کے وفادار ساتھی کے حوالے سے کافی مقبول تھا اور ان کی اداکاری نے ڈرامے میں جان ڈالنے میں اہم کردار دا کیا تھا ۔ اداکاری کرنے سے پہلے ایبرک ایک سرکاری ملازم تھے مگر ارطغرل کے ساتھ کیا گیا کردار نہ صرف ترکی بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک گھریلو نام بن گیا۔
پچھلے سال آرتوک نے پاکستان کا دورہ کیا اور سیاست اور تفریح سے تعلق رکھنے والے بہت سے نامور ناموں سے ملاقات کی۔
گزشتہ سال 179 اقساط پر مشتمل ارطغرل کو اردو میں ڈب کیا گیا اور 2020 میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
یہ سیریز عثمان اول کے والد ارطغرل کی جدوجہد پر مبنی ہے جس نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ فوری طور پر ایک زبردست ہٹ بن گیا اور اس کے کردار پاکستان میں گھریلو نام بن گئے۔ اس سیریز نے یوٹیوب پر کروڑوں افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔