حضرت علیؑ ، حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس علمدارؑ کے مزاروں کی کیفیت

ایک زائر نے اپنا منفرد مشاہدہ بتاتے ہوئے کہا کہ نجف میں حضرت علیؑ کے روضے کی زیارت کے لیے اگر آپ جائیں توآپکو وہاں کتب خانے اور طالب علم ہی چلتے پھرتے نظر آئیں گے۔

ایک مسلم عالم علامہ احسان الہی ظہیرؒ کے بیٹے علامہ ابتسام الہی ظہیر نے ایک پروگرام میں یہ کہا کہ جب آپ حضرت علیؑ کے روضے میں داخل ہوتے ہیں تو اندر سے دلیر ہو جاتے ہیں”۔

Imam Ali ibn Abi Talib (p) - IMAM-US.org
Image Source: Imam۔US

 آپؑ کے روضہ مبارک پر جو شخص صاف اور ستھری نیت کے ساتھ جاتا ہے تو یقیناََ صاحبِ مزار اسے اسکی طلب کے مطابق عطا فرماتے ہیں۔

اور پھر روضہ بھی جنابِ علیؑ کا ہو کہ جن کے بارے میں اللہ فرماتا ہے کہ بیشک مومن تو وہ ہیں جو حالتِ رکوع میں زکوٰۃ دیتے ہیں۔

امام حسینؑ نے اسلام کے لیے قربانی دی اور ان نبیؐ کے نواسے ہوتے ہوئے کہ جن کے لیے جبرائیلؑ نے آ کر فرمایا تھا کہ اگر آپؐ حکم دیں تو تو میں دو پہاڑوں کو ملا دوں اور یہ قوم جو آپؐ کو زچ کرتی ہے یہیں تباہ جائے ، آپؑ نے کسی آسمانی طاقت سے مدد نہیں مانگی۔

بلکہ انہی بہتر نفوس کے ساتھ میدانِ جنگ میں اپنا کنبہ قربان کر دیا۔صرف اس لیے کہ آپؑ کے ناناؐ کا دین بچ جائے۔

Ziyarat 360 Virtual Tour; Unique Spiritual Experiences - Visit Our Iran -  Discover Iran
Image Source: Visit our Iran

زائر کا کہنا تھا کہ جب آپ حضرت امام حسینؑ کے روضے پر جاتے ہیں تو آپکو مظلومیت محسوس ہوتی ہے۔ آپکو اندازہ ہوتا ہے یہ وہ شخصیت ہیں کہ جن کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کیا گیا مگر وہ اس وقت کے سرمایہ دارانہ نظام کا حصہ بننے سے انکار کرتے رہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی زبان کو انکار کی تلوار کی نوک پر رکھا اور دکھایا کہ ظلم کے آگے ڈٹ جانا چاہیے۔

حضرت علی ؑ کا فرمان ہے کہ فتنے کے دور میں خود کو  ایسا بنا لو کہ جیسے اونٹنی کا بچہ ہوتا ہے، کہ نہ تو تم پر سواری کی جا سکے اور نہ تمہارا دودھ دوہا جا سکے۔ یعنی کسی بھی طرح تمہیں استعمال نہ کیا جا سکے۔

امام حسینؑ نے ایک مردِ آہن کی طرح جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ بلکہ مردِ آہن کا لفظ بھی آپؑ ہی  کی شخصیت سے مستعار ہے۔

اسی طرح زائر نے بتایا کہ جب آپ حضرت عباسؑ کے روضے پر جاتے ہیں تو وہاں سے آپکو بوئے وفا آتی ہے اور آپکو رعب و دبدبہ محسوس ہوتا ہے۔

حضرت عباسؑ جتنے جری سپہ سالار تھے وہ شجاعت جو حضرت علیؑ کا خاصہ تھی ہو بہو آپ ؑ میں نظر آتی تھی۔

Significance of Ziyarat of Mola Ghazi Abbas as - Al Sahlah
Image Source: Al Sahlah

اسی کو نبھایا ہے جناب عباسؑ نے اور اپنے بھائی اور آقا جنابِ حسینؑ کا ساتھ آخری دم تک دیا۔

اس لیے بزرگوں اور امامین و معصومین کے مزاروں کی زیارت کے لیے لوگ جاتے ہیں تا کہ وہاں سے زندگی گزارنے کے لیے کامل جذبہ لے کر لوٹیں۔

Read Previous

جعلی کرونا ویکسین بیچنے والوں سے خبردار رہیں

Read Next

Camel Cloning in High Demand in the UAE

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *