حبیب خدا پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے سب سے لاڈلے نواسےحضرت امام حسین ؑ کی سب سے عزیز بیٹی سکینہ بنت حسین کا یوم وصال 13 صفر کو منایا جاتا ہے یہ امام حسین علیہ السلام کی سب سے چھوٹی صاحب زادی ہیں جو کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ساتھ رہیں
واقعہ کربالا میں عاشور کے روز رسول خداﷺ کا سارا خاندان جب ظالموں نے شہید کردیا تو ان بچ جانے والی خواتین اور بچوں کو قیدی بنا لیا گیا جہاںمردوں میں صرف بی بی سکینہ کے ایک بھائی جوبیماری کے باعث جنگ نہ کرسکے ان تمام پاک اور معصوم بیبیوں کے ہمراہ تھے آپ کا اسم گرامی زین العابدین اور لقب سید الساجدین ہے
بی بی سکینہ کا نام رقیہ بنت حسین تھا مگر آقا حسینؑ اس 3 سال کی بچی کو سکینہ کہہ کر پکارتے تھے جس کا مطلب ہے تسکین دینے والی بی بی سکینہ خاندان بنی ہاشمی میں اپنی معصومیت کے باعث سب سے زیادہ پسندیدہ اور ہردلعزیز تھیں
آپ کے چچا حضرت عباس علمدار ؑ بی بی سکینہؑ سے اپنے بچوں سے کہیں زیادہ پیار کرتے تھے آپ نے کبھی اس معصومہ کی کوئی بات نہیں ٹالی اور 10 محرم کو جب 3 روز کی پیاسی اس بچی نے پانی کی خواہش ظاہر کی تو حضرت عباس مشکیزہ لیکر فرات کی جانب روانہ ہوئے اور جام شہادت نوش کیا
اس معصوم 3 سال کی نبی زادی پر شام غریباں میں بہت ظلم توڑے گئے یزیدی فوج کے شخص شمر ملعون جس نے امام حسین علیہ السلام کا سر تن سے جدا کیا تھا اس بی بی کو طماچے مارے آپ کے کانوں سے بالیاں نوچ کر اتاریں اور پھر ایک علیحدہ زندان میں آپؑ کو قید کردیا گیا اور اسی شام کے زندان میں خوف اور مظالم کے سبب آپؑ کی 13 صفر کو شہادت ہوگئی
مگر قیامت تک حسین ابن علی علیہ السلام کی اس معصومہ کا تزکرہ چلتا رہے گا