پہلے یہ خبر آئی کہ ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین سے پرویز الٰہی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہو گئے۔مگر اس کے بعد پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی اور شجاعت حسین کی بہن نے اس خبر کی تردید کردی-
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبروں پر قیصرہ الٰہی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کردی،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں،کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ ہیں،قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی رہائی اللہ کے فضل سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف کیا، پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت کو پیغام دیا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے سے تک بات نہیں ہو گی،ان کاکہناتھا کہ مونس الٰہی ہی نہیں پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے،پرویز الٰہی ق لیگ میں آنے کو نہ اب تیار ہیں نہ آئندہ ایسا ہو گا۔وہ اب عمران خان کے ساتھ ہی رہیں گے –
پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کردی
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/271s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment