پاکستان کا المیہ یہی ہے کہ اس ملک میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی اور لوگ فضول ترین چیزیں اور تھرڈ کلاس کلپ شوق سے دیکھنا پسند کرتے ہیں ،یہاں ایسے یوٹیوبرز فضول ویڈیوز ڈال کر لاکھوں روپے ماہانہ کمارہے ہیں جو اچھی طرح سے اردو بھی نہیں بول سکتے مگر ان کی بے ہودہ گفتگو لوگ شوق سے سنتے ہیں ایسا ہی کچھ ہمارے گلوکارو کے ساتھ بھی ہورہا ہے -ان کا گیت� کوئی سننے کو تیار نہیں اور چاہت فتح علی شہرت کی بلندیوں کو چھورہے ہیں اب مزاحیہ گلوکار اور سروں کا قتل عام کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر بدو بدی 2 کے بعد ایک اور گانا’’تک دھنا دھن‘‘ جاری کر دیا۔
ان کا یہ گانا بھی ہمیشہ کی طرح اپنے منفرد انداز، شاعری بول اور کمپوزیشن کی وجہ سے مداحوں کیلئے انٹرٹینمنٹ کا مرکز بن گیا ہے ، گانے کی لیرکس میں ’’تک دھنا دھن‘‘ کو بار بار دہرایا گیا ہے، جو گانے کو مزید ممتاز بنا کر لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہا ہے ۔ دوسری جانب گلوکار کے یوٹیوب چینل پر مداحوں کی جانب سے خوب تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگ گانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو کچھ تبصرے کی سیکشن میں کیے گئے مداحوں کی تجزیئے اور تجاویز کو لے کر خود کو انٹرٹین کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سےپہلے گلوکار نے کہا تھا کہ بدو بدی گانے کی سیزیز جاری کرنا ہے تاہم وہ ان گانوں کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ سے جلتے ہیں اور میرے چینل کو بڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔ان کے خلاف بڑے برے گلوکار بہت سخت کمنٹس پاس تو کررہے ہیں مگر چاہت فتح علی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کا موٹو ہے :عزت آنی جانی شے ہے بس ان کاگانا چلنا اور بکنا چاہیے .