اس وقت ملک کے جو حالات چل رہے ہیں اس میں عوام کے ساتھ ساتھ حکومت اور اس کے اتحادی بھی بہت پریشان ہیں -خاص طور سے پیپلز پارٹی عجیب کشمکش میں مبتلا ہے وہ کسی طور بھی نون لیگ کی حمایت نہیں کرنا چاہتی مگر اسے ہر معاملے میں حکومت کو سپورٹ کرنا پڑ رہا ہے اسی لیے پیپلز پارٹی رہنما ہرروز سخت سے سخت بیانات دے رہے ہیں آج اس میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے اپنا حصہ ڈالا –
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا؟ ہم کسی کی مرہون منت نہیں ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، اگر چہ ہم کسی چور آپ کی پالیسیوں کو پسند نہیں کررہے لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہم مسلم لیگ( ن) کو میثاق معیشت پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
عبدالقادر گیلانی کا کہنا تھا ٹیکس ملتا ہے تو صرف ایک شہر لاہور کی اورنج لائن بنتی ہے، ان حالات میں کیا ہمیں بجٹ کو منظور کرنا چاہیے؟ ملتان کو بھی لاہور کے برابر بجٹ دیں اور سیکرٹریٹ بحال کریں۔پی ٹی آئی کے دور میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا گیا، مسلم لیگ (ن )نے اسے ختم کر دیا، آج ہمیں کام کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، یہ تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنا گراف بڑھانا ہے تو کچھ کرنا ہوگا، سرائیکی صوبہ بناؤ کریڈٹ تم لے لو، میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کروں گا جو مخالفت کرے گا اسے جگہ نہیں ملے گی۔