آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے نون لیگ کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نون لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے روک دیا -ہائی کورٹ نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری پر اقربا پروری کا الزام لگا گیا -اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا اور انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ عقیل انجم ہر پیشی پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں –
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد کے الیکشن ٹریبیونل کے جج بحال ہو گئے،عدالت نے کہاکہ انجم عقیل درخواست میں استعمال کئے گئے الفاظ کی وضاحت نہ کر سکے،عدالت نے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے کہاکہ انجم عقیل خان ہر سماعت پر حاضری یقینی بنائیں، کیس کی مزید سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی گئی۔