مسلم لیگ نون کی حکومت کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہیں آج پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ان کے خلاف بہت اہم فیصلہ آیا جس سے ان کی اسلام آباد کی تینوں نشستیں چھن جانے کا امکان بڑھ گیا اور اب مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا وہ پاکستان کی سیاست سے مایوس نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما عباس آفریدی نے ایک اہم انکشاف بھی کرڈالا اور کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔عباس آفرید ی کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سے آؤٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اوروہ رہے گی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔میں اس گندے سسٹم کا حصہ نہیں بننا چاہتا –